امریکہ کے ساتھ جنگی طیاروں کی فروخت کا معاملہ ابھی زیر بحث ہے پاکستان

ایف 16 طیاروں کی فراہمی سے پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مدد ملے گی ترجمان دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کی ذمہ داری کسی ایک ملک پر عائد نہیں کی جاسکتی نفیس زکریا

اتوار 1 مئی 2016 15:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔01 مئی۔2016ء) امریکا کی جانب سے پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی فروخت کے حوالے سے مالی امداد روکنے کی خبروں پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ جنگی طیاروں کی فروخت کا معاملہ ابھی زیر بحث ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا کہ ایف 16 طیاروں کی فراہمی سے پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مدد ملے گی، پاکستان اور امریکا کے درمیان ایف 16 طیاروں کی مجوزہ فروخت کا معاملہ ابھی تک دونوں ممالک کے درمیان زیر بحت ہے۔

نفیس زکریا نے کہاکہ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کی ذمہ داری کسی ایک ملک پر عائد نہیں کی جاسکتی، اس کے لئے تمام ممالک کو متحد ہونے اور باہمی کوششیں کرنے کی ضرورت ہے، دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کی ذمہ داری پوری بین الاقوامی برادری پرعائد ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :