ایشیا میں روابط او ر اعتماد سازی کے اقدامات کے بارے میں کانفرنس ایشیائی امور میں اہم کردار ادا کررہی ہے سرتاج عزیز

دہشت گردی، جرائم سے نمٹنا اور سلامتی کے مسائل کو حل کرنا وقت کی ضرورت ہےمشیر خارجہ چین پاکستان اقتصادی راہداری پرعملدرآمد کیا جارہا ہے چین اور پاکستان کے عوام کو اس منصوبے سے بہت فائدہ ہوگا انٹرویو

اتوار 1 مئی 2016 15:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔01 مئی۔2016ء) خارجہ امور کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر سرتا ج عزیز نے کہا ہے کہ ایشیا میں روابط او ر اعتماد سازی کے اقدامات کے بارے میں کانفرنس ایشیائی امور میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔

(جاری ہے)

ریڈیو چائنہ کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ ایشیا میں مشترکہ مفادات کے حامل ملکوں کے درمیان اچھے تعلقات کا قیام بہت اہم ہے۔

سرتاج عزیز نے کہاکہ دہشت گردی، جرائم سے نمٹنا اور سلامتی کے مسائل کو حل کرنا وقت کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کے تعاون سے ایشیا کی ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔سرتاج عزیز نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری پرعملدرآمد کیا جارہا ہے اور چین اور پاکستان کے عوام کو اس منصوبے سے بہت فائدہ ہوگا۔