Live Updates

عمران خان اب ناکام سیاستدان ،روزنئی ناکامی کیوجہ سے عوام انہیں ناکام خان کہتے ہیں‘ رانا بابر حسین

اتوار 1 مئی 2016 15:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔01 مئی۔2016ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ دھرنا خان لاہور میں ناکام ہوگئے ،جمہوریت کے خلاف سازش کرنے والوں کو عوام نے مسترد کردیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا بابر حسین نے کہا کہ عمران خان نے جھوٹ کا سہارا لے کر اپنی مہم چلائی جو آغاز میں ہی ختم ہوگئی ،عمران خان نے ہمیشہ اپنے مفادکو سامنے رکھتے ہوئے سیاست کی ،انہیں ملک کا مفاد نہیں اپنا مفاد عزیز ہے ،اس لئے عوام ان کاساتھ نہیں دیتے ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا پہلا دھرنابھی کانام ہو ااور لاہور میں بھی انہیں ناکامی ملی ،عمران خان اب ناکام سیاستدان ہیں ،وہ روزنئی ناکامی حاصل کرتے ہیں اس لئے اب عوام انہیں ناکام خان کہتے ہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :