Live Updates

جہانگیر ترین کا دس ارب روپے ہرجانے کا چیلنج قبول کرتا ہوں‘ شہباز شریف کا اعلان

قرضے معاف کرانے ،قبضہ گروپ آپکے ساتھ کھڑے ہیں ،خان صاحب ریلی اپنے یا ہمارے خلاف نکال رہے ہیں؟‘وزیر اعلیٰ

اتوار 1 مئی 2016 15:09

جہانگیر ترین کا دس ارب روپے ہرجانے کا چیلنج قبول کرتا ہوں‘ شہباز شریف ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔01 مئی۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ جہانگیر خان ترین کی طرف سے دس ارب روپے کے ہرجانے کے چیلنج کو قبول کرتا ہوں ،جیت کر لوٹے ہوئے دس ارب روپے ان کے پیٹوں سے نکال عوام کے قدموں میں نچھاور کروں گا۔ گزشتہ روز مناواں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی تقریب میں شرکت کے موقع پر شہباز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ بڑے خان صاحب ریلی نکال رہے ہیں ۔

قرضے معاف کرانے والے اور قبضہ گروپ آپ کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

(جاری ہے)

فیصلہ کریں ریلی اپنے یا ہمارے خلاف نکال رہے ہیں؟۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین نے دس ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجا ہے میں اس چیلنج کو قبول کرتا ہوں ۔ جیت کر لوٹے ہوئے دس ارب روپے انکے پیٹوں سے نکال کر عوام کے قدموں میں نچھاور کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ بینکوں سے قرضے معاف کرانے اور قبضے سے بڑا گناہ اور کیا ہو سکتا ہے۔ قرضے معاف کرائے اور جہاز اور کوٹھیاں خرید لیں ، بچوں کوباہر کمپنیاں بنا کر دیدیں ، جاگیریں لے لیں۔ میں بڑی دیر سے یہ بات کر رہا ہوں اور اب وہ تاریخ کا موڑ آگیا ہے ۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت لوٹے ہوئے اربوں روپے ان سے لے کر عوام کے قدموں میں نچھاور کرے گی ۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات