جوہر ٹاؤن میں ڈاکٹر نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی: پولیس

اتوار 1 مئی 2016 14:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔01 مئی۔2016ء) جوہر ٹاؤن میں ڈاکٹر نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جوہر ٹاؤن میں ڈاکٹری کے پیشے کے وابستہ شہری نے مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی۔

(جاری ہے)

واقعے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتول طاہر کی لاش برآمد کی اور ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی۔ اہل خانہ نے پولیس کو موقف پیش کیا ہے کہ ڈاکٹر طاہر سعودی عرب سے آیا تھا اور چند روز سے ذہنی تناؤ کا شکار تھاتاہم پولیس دیگر حوالوں سے واقعے کی تفتیش کر رہی ہے

متعلقہ عنوان :