اورکزئی ایجنسی دہشت گردی سے پاک ۔سیکورٹی کلیرنس جاری۔بین الاضلاع میں مقیم متاثرہ خاندانو ں کی واپسی شروع

اتوار 1 مئی 2016 14:23

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔01 مئی۔2016ء)اورکزئی ایجنسی دہشت گردی سے پاک ۔سیکورٹی کلیرنس جاری۔بین الاضلاع میں مقیم متاثرہ خاندانو ں کی شاہو خل چیکنگ پوانٹ سے واپسی شروع کر دی گئی۔آٹھ سال بعد واپسی پر روانگی کے واقت متاثرہ خاندانوں کی آنکھو ں میں خوشی کے آنسو۔دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے کے لئے پاک فوج نے شہادتیں نوش کیں۔

ملیٹری آپریشن میں ہونے والے نقصانات سے بخوبی اگاہ ہے۔دوبارہ آبادکاری میں بھر پور تعاون فراہم کریں گے۔بریگیڈیئر عمران شیرازی اور پولیٹیکل ایجنٹ محمد زبیر خان کی میڈیا بریفنگ۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز اپر اورکزئی ایجنسی کے بھی سیکورٹی کلیرنس دے کر متاثرین اورکزئی کو واپس قبائلی علاقوں کو جانے کی اجازت دے دی گئی۔

(جاری ہے)

شاہو خیل ہنگو میں قائم عارضی چیکنگ پوائنٹ میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے بریگیڈیئر عمران شیرازی،پولیٹیکل ایجنٹ محمد زبیر خان نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے میں پاک فوج کے جوانوں اور افسران نے جانوں کے نظرانے پیش کر کے امن بحال کیا انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی خصوصی ہدایات پر فاٹا کے متاثرہ خاندانوں کی ا عزت اور باحفاظت واپسی سے قبائلی علاقوں کی رونقیں بحال ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ اپر اورکزئی کے 2800متاثرہ خاندانوں کو دو لاکھ سے زئد متاثری اورکزئی کو آبائی علاقوں میں واپس اور تباہ کاری کے مراحل میں ایف ڈی ایم اے کے تعاون سے بھر پور معاونت کی جائے گی ۔اورکزئی متاثرین کو فاٹا کے دیگر متاثرہ قبائلی علاقوں کے برابر حقوق اور مالی تعاون بھی فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے رجسٹرڈ متاثرہ خانوں کو دس ہزار روپے ٹرانسپورٹ کرایہ اور 25ہزار فوڈ پیکیج فی خاندان جبکہ غیر رجسٹرڈ متاثرین کو صرف آبائی علاقوں میں آباد کاری کی مالی امداد دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے بیش بہا قربانیوں سے دہشت گردی کی جڑیں کاٹ کر امن قائم کیا اور ،مستقبل میں پائیدار امن برقرار رکھنے کے لئے قبائلی عمائدین مشران اور عوامی تعاون نا گزیر ہے۔اس موقع پر واپس جانے والی 22متاثرہ خاندانوں کی آنکھوں خوشی کی آنسو بھی نظر آئی۔انہوں نے سیکورٹی فورسز اور اورکزئی پولیٹیکل انتظامیہ کے افسران کو امن کے فروغ اور دہشت گردی کے خلاف مکمل تعاون فراہم کرنے اور پاک فوج اور حکومت کے شانہ بانہ کھڑے کے بھی یقین دہانی کرائی۔