آشنا کے ساتھ فرار ہونے والی خا تو ن قتل ،دو بھائی گرفتار

اتوار 1 مئی 2016 14:22

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔01 مئی۔2016ء) پولیس بہادر شاہ نے بھابھی کو گولی مار کر قتل کرنے کے الزام میں اس کے دو دیور سرفراز اور محمد یٰسین کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

وقوعہ کے مطابق 30اپریل کو ٹھٹہ گلوئی کے ملک شیر کی بیوی سمیرا ایک بچے کی ماں جب اپنے آشنا کے ساتھ بھاگ جانے کے بعد پنچائیت کے ذریعے واپس آئی تو ملزموں نے اسے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا تھا ۔پولیس بہادر شاہ نے لاش پوسٹمارٹم کے بعد آج ورثاء کے سپرد کر دی اور مقتولہ کی نند اشرف بی بی کی رپورٹ پر ملزموں کے خلاف مقدمہ302ت پ درج کر کے آج دو ملزموں کو گرفتار کر لیا اور آلہ قتل پسٹل برآمد کر لیے۔

متعلقہ عنوان :