ایف سولہ طیاروں کی فراہمی سے پاکستان کی انسداد دہشت گردی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا، ترجمان دفتر خارجہ

دہشتگردی عالمی لعنت ہے اس کے خاتمے کی ذمہ داری سب پر عائد ہوتی ہے، بیان

اتوار 1 مئی 2016 14:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔01 مئی۔2016ء) پاکستان نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف پاک امریکہ تعاون جاری رہے گا ایف سولہ طیاروں کی فراہمی سے پاکستان کا انسداد دہشت گردی کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا ۔ دہشتگردی عالمی لعنت ہے اس کے خاتمے کی ذمہ داری سب پر عائد ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا اور پاکستان اور امریکہ دہشگردی کے خلاف جنگ میں ایک دوسرے سے تعاون کرتے ہیں امریکہ کی جانب سے پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی فراہمی سے پاکستان کا انسداد دہشگردی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا انہوں نے کہا کہ طیاروں کی خریداری کے لئے مالی معاملات پر غور و خوض ہو رہا ہے دنیا بھر سے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے بین الاقوامی کوششوں کی ضرورت ہے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کی ذمہ داری سب عائد ہوتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :