ایرا کے افسران نے منصوبے مکمل کئے بغیر ٹھیکیداروں کو ایک ارب 40 کروڑ ادا کر دیئے

اتوار 1 مئی 2016 14:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔01 مئی۔2016ء) ایرا میں اربوں کی کرپشن کے مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ایرا افسران نے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں تعمیراتی منصوبے مکمل کئے بغیر ٹھیکیداروں کو ایک ارب 40 کروڑ روپے فراہم کر دیئے گئے تھے‘ یہ رقم 8 ٹھیکیداروں کو دی گئی ہے۔ اربوں روپے ٹھیکیداروں کو کام کی تکمیل کا سرٹیفکیٹ جمع کرائے بغیر جاری کرنے والے افسران کے خلاف تحقیقات شروع۔

آن لائن کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق نیلم اور مظفر آباد کے ایکسیئن نے ٹھیکیداروں کو 954 ملین کے ٹھیکے دیئے اور ٹھیکیداروں سے 96 ملین ضمانت کے طور پر وصول کئے۔ سرکاری افسران نے تکمیل کے بغیر 96 ملین روپے گارنٹی والی رقم بھی ٹھیکیداروں کو دے دی۔ رپورٹ کے مطابق راولاکوٹ‘ مظفرآباد کے سرکاری افسران نے ٹھیکیداروں کو اضافی 10 کروڑ روپے جاری کئے ہیں جن کے خلاف اب تحقیقات جاری ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ایکسئن پاک پی ڈبلیو باغ نے کنسلٹنٹ کمپنی کو 4.4 ملین اضافی ادا کر دیئے ہیں جب ایرا کے فنڈز کو افسران نے گھپلوں کے لئے مظفرآباد میونسپل کمیٹی کے اکاؤنٹس میں ملین روپے ٹرانسفر کر لئے ہیں۔ ایرانی مشین کرایہ پر لینے کے باوجود مظفر آباد میونسپل نے 15 ملین روپے ابھی تک ایرا کو جاری ہی نہیں کئے جس سے افسران نے کرپشن کر لی ہے۔