گندم خرید اری میں کسی قسم کی کو تاہی کو بر داشت نہیں کیا جائیگی، طاہر خلیل سندھو

اتوار 1 مئی 2016 14:07

پاکپتن۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔01 مئی۔2016ء ) وزیر اعلی پنجاب نے کسانو ں کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے کسان پیکج دیا ہے ، اور کسانو ں کے حقو ق کا تحفظ ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ، وزیر اعلی پنجا ب کے کسان دوست اقدامات سے مثبت نتائج بر آمد ہو ر ہے ، ان خیالات کا اظہار صو بائی و زیر اقلیتی امور ( پنجاب ) طاہر خلیل سندھو نے ڈی سی او آفس میں گندم پر و کیو منٹ کے سلسلہ میں بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کیا اور گندم خرید اری کے عمل کا جائزہ لیا ، اجلاس میں صو بائی پارلیمانی سیکر ٹری لیبر و ہیومن ریسورس میاں نو ید علی ، ڈی سی او عرفان سندھو ، ڈی پی او ملک کامر ان یو سف ، اے سی اشفاق الر حمن ، ڈی آئی او سید سلمان حسین سمیت متعلقہ ادارو ں کے افسران بھی مو جو د تھے ،انہو ں نے ضلعی انتظامیہ ، فو ڈ افسران سمیت متعلقہ ادارو ں کے افسران کو ہد ایات جاری کرتے ہو ئے کیا کہ گندم خرید کے عمل کو صاف شفاف بنایا جائے اور چھوٹے کسانو ں کی ہر ممکن طریقے سے حو صلہ افزائی کی جائے ، انہو ں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ، فو ڈ افسران حکومتی ہد ایات پر سختی سے درآمد کریں اور گندم خرید کے سلسلہ میں ملنے و الے ٹارگٹ کو ہر صورت حا صل کیا جائے ، گندم خرید کے سلسلہ میں کسی بھی قسم کی کو تاہی کو بر داشت نہیں کیا جائے ، علاوہ ازیں انہو ں نے گندم خرید مر اکز کامعائنہ کیا ، کسانو ں سے مسائل دریافت کیے اور کسانو ں کے مسائل کے حل کے سلسلہ میں ہد ایات جاری کیں ، صوبائی و زیر اقلیتی امور طاہر خلیل سندھو نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے گندم خرید کے سلسلہ میں کیے جانے والے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

متعلقہ عنوان :