چوری کی مختلف وارداتوں شہری قیمتی اشیا ء و نقدی سے محروم

اتوار 1 مئی 2016 14:07

پاکپتن۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔01 مئی۔2016ء )چوری کی وارداتوں کے دوران متعددافراد قیمتی اشیاء سے محروم ہو گئے ۔پہلی واردات میں چک 95-ebکی رہائشی شاہدہ پروین کے گھر کو نقب لگا چار چور150000 روپے کی دو بھینس چوری کر کے لے گئے۔

(جاری ہے)

دوسری واردات میں چک31-eb کے رہائشی محمد انور کے گھرسے نامعلوم چور 58000روپے مالیت دو بکرے چوری کر کے لے گئے ۔ تیسری واردات میں چک 26-spکے رہائشی نور احمد کی ٹریکڑ ٹرالی پر گندم لے جا رہا تھا کہ چک 26-sp کے قریب7800 روپے مالیت گندم کے پانچ توڑے گندم دو چورچرا کر لے گئے پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں۔