چیچہ وطنی ، کار اور کیری ڈبے میں تصادم‘ خاتون سمیت ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق ،2بچوں سمیت 5 افراد زخمی

اتوار 1 مئی 2016 14:05

چیچہ وطنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔01 مئی۔2016ء) چیچہ وطنی میں قومی شاہراہ پر کار اور کیری ڈبے میں تصادم سے خاتون سمیت ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق اور2بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیوذرائع کے مطابق کیری ڈبہ میں سوارخاندان کے افراد اوکاڑہ سے ملتان جارہے تھے کہ 6،گیارہ ایل ریلوے پھاٹک کے قریب عقب سے آنیوالی تیز رفتار کار کیری ڈبے ٹکراگئی جس سے کیری ڈبہ بے قابو ہوکرالٹ گیا،حادثہ کے نتیجہ میں کیری ڈبہ میں سوار محمد سلیم،سمیع اور ایک خاتون رشتے دار ام حانی موقع پر ہی جاں بحق جبکہ برہان اسکی بیوی مہوش، 6سالہ بیٹی ارج فاطمہ ،4سالہ جنت فاطمہ اور محمد احسان شدید زخمی ہوگئے، جنہیں تحصیل ہسپتال منتقل کردیا گیا،پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :