حکومت سارک ممالک کے ساتھ تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دے،راوٴ خورشید علی

اتوار 1 مئی 2016 13:53

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔01 مئی۔2016ء) لاہور ٹریڈرز رائٹس فورم کے وائس چےئرمین راوٴ خورشید علی نے کہا ہے کہ حکومت بجٹ 2016-17میں ٹیکسوں کی شرح میں کمی کرتے ہوئے سارک ممالک کے ساتھ تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دے،ملکی برآمدات کو بڑھانے کیلئے بنیادی ان پٹ کی قیمتوں میں کمی اور ٹیکسوں کی شرح کو نیچے لائے بغیر معاشی اہداف پورے کرنا ممکن نہیں ۔

یہ بات انہوں نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہی۔

(جاری ہے)

راوٴ خورشید علی نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل اور افرادی قوت سے مالا مال ہے تاہم معاشی ترقی کی راہ میں حائل کئی طرح کے بیرےئرز کی وجہ سے پاکستان معاشی دباوٴ کا شکار ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کو چاہیے کہ اس سال بجٹ سازی میں ٹیکسوں کی شرح کو کم کیا جائے کیونکہ ٹیکسوں کی شرح میں کمی کر کے حکومت اپنے ٹیکس نیٹ کو بڑھا سکتی ہے جبکہ مقامی صنعتوں کیلئے خصوصی ایکسپورٹ پالیسی وضع کی جائے اور راہ میٹریل اور بنیادی ان پٹ کی قیمتوں میں واضح کمی کا اعلان کیا جائے تاکہ صنعتیں اور انڈسٹری سستی اور معیاری اشیاء تیار کر سکیں جس سے عوام کو بھی فائدہ ہو اور حکومت کو بھی ایکسپورٹ کی مد میں قیمتی زرمبادلہ حاصل ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :