شجاع آباد میں نامعلوم افراد نے خاتون اور تین بچوں پر تیزاب پھینک دیا

پولیس نے حملہ آورں کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی

اتوار 1 مئی 2016 13:53

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔01 مئی۔2016ء) شجاع آباد میں نامعلوم افراد نے خاتون اور تین بچوں پر تیزاب پھینک دیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق شجاع آباد میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر خاتون اور اسکے تین بچوں پر تیزاب پھینک دیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے واقعہ کے بعد متاثرہ خاتون اور بچوں کے شور پر مقامی افراد نے انہیں نشتر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں بچی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ خاتون اپنے بچوں کے ہمراہ صحن میں سو رہی تھی کہ نامعلوم نقاب پوش افراد نے گھر میں گھس کر تیزاب انڈیل دیا اور فرار ہو گئے ۔ واقعہ کے بعد مقامی افرادنے پولیس کو اطلاع دی جس نے حملہ آورں کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :