Live Updates

شاہ محمود قریشی نے اعتزاز احسن اور خورشید شاہ سے ملاقات میں پی پی پی میں دوبارہ شمولیت پر غور کر نے کی حامی بھری

پی ٹی آئی رہنماؤں کے شاہ محمود قریشی سے اختلافات پیپلز پارٹی کیلئے نرم رویہ رکھنے کے باعث ہیں نجی ٹی وی

اتوار 1 مئی 2016 13:50

شاہ محمود قریشی نے اعتزاز احسن اور خورشید شاہ سے ملاقات میں پی پی پی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔01 مئی۔2016ء) نجی ٹی وی نے اپنی رپور ٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ شاہ محمود قریشی نے اعتزاز احسن اور خورشید شاہ سے ملاقات میں پی پی پی میں دوبارہ شمولیت پر غور کر نے کی حامی بھری ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف میں شدید اختلافا ت کے باعث شاہ محمود قریشی نے اعتزاز احسن اور خورشید شاہ سے ملاقات میں پی پی پی میں دوبارہ شمولیت پر غور کر نے کی حامی بھری ۔

ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف میں دیگر رہنماؤں کے شاہ محمود قریشی سے اختلافات ان کی سابقہ جماعت پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی یی) کیلئے نرم رویہ رکھنے کے باعث ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف کی حالیہ کرپشن کے خلاف حالیہ مہم میں سندھ میں ریلیوں اور جلسوں میں شاہ محمود قریشی نے خطاب میں پیپلز پارٹی پر تنقید سے گریز کیا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات