Live Updates

عمران خان نے سکھر کا دورہ پارٹی رہنماؤں میں اختلافات کے باعث منسوخ کیا

عمران خان کا دورہ منسوخ ہونے پر سندھ میں تحریک انصاف کے کارکنان میں شدید مایوسی کا شکار ہیں نجی ٹی وی

اتوار 1 مئی 2016 13:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔01 مئی۔2016ء) چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے سکھر کا دورہ پارٹی رہنماؤں میں اختلافات کے باعث منسوخ کیا ۔یاد رہے کہ عمران خان نے تحریک انصاف کی کرپشن مکاؤ ملک بچاو مہم کے سلسلے میں 30 اپریل کو سکھر کا دورہ کرنا تھا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ عمران خان نے سکھر کا دورہ پارٹی رہنماؤں میں اختلافات کے باعث منسوخ کیا۔

عمران خان کا دورہ منسوخ ہونے پر سندھ میں تحریک انصاف کے کارکنان میں شدید مایوسی کا شکار ہیں۔پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت میں اختلافات کے حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین نے سندھ کا دورہ پارٹی کے سینئر رہنماؤں جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی میں اختلافات کے باعث منسوخ کیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات