پاناما لیکس کے معاملے پر مشترکہ حکمت عملی طے کر نے کیلئے اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس(کل) ہوگا

جلاس میں پاناما لیکس کے حوالے سے قائم کیے گئے کمیشن کے ضابطہ کار پر تبادلہ خیال کیا جائے گا شاہ محمود قریشی

اتوار 1 مئی 2016 13:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔01 مئی۔2016ء) پاناما لیکس کے معاملے پر مشترکہ حکمت عملی طے کر نے کیلئے اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس(کل) پیرکو لاہور میں ہوگا ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کے مطابق پاناما لیکس میں وزیر اعظم نواز شریف کے خاندان کے افراد کے نام آنے پر حزب اختلاف کی جماعتیں مشترکہ حکمت عملی بنا رہی ہیں اس حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس 2 مئی کو طے ہے۔اجلاس میں پاناما لیکس کے حوالے سے قائم کیے گئے کمیشن کے ضابطہ کار (ٹی او آرز) پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔