تھر میں خشک سالی اور شدید گرمی سے اونٹ بھی بیمار پڑنے لگے پانچ اونٹ نمونیا سے مر گئے

تھر میں خشک سالی اور گرمی سے اونٹوں میں نمونیا کی علامات پیدا ہو نے لگی ہیں محکمہ حیوانات

اتوار 1 مئی 2016 13:49

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔01 مئی۔2016ء) تھر میں خشک سالی اور شدید گرمی سے اونٹ بھی بیمار پڑنے لگے ۔اطلاعات کے مطابق تھر میں غذائی قلت اور خشک سالہ سے بچوں کی اموات کے بعد اب اونٹوں میں بھی وبائی امراض پھوٹ پڑے اور چھاچھرہ کے سرحدی دیہات میں رواں ہفتے کے دوران 5اونٹ نمونیا سے مرچکے ہیں متعدد اونٹ بیمار ہیں ۔

(جاری ہے)

محکمہ حیوانات کے ذرائع نے بتایا کہ تھر میں خشک سالی اور گرمی سے اونٹوں میں نمونیا کی علامات پیدا ہو نے لگی ہیں جس کے باعث ایک ماہ میں 5اونٹ مر چکے ہیں ۔ اس کے علاوہ گاؤں جیتراڑ،کھاریو،کیتارو،سنہاؤ،رڑگڑ میں درجنوں اونٹ بیمار ہیں۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ محکمہ حیوانات نے شکایات موصول ہونے کے بعد اونٹوں کے علاج کیلئے ٹیمیں پہنچ چکی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :