بچپن میں والدہ کے پرس سے پیسے چراتی تھی ‘ جینیفر آنسٹن

اتوار 1 مئی 2016 13:44

بچپن میں والدہ کے پرس سے پیسے چراتی تھی ‘ جینیفر آنسٹن

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔01 مئی۔2016ء) معروف ہالی ووڈ اداکارہ جینیفر آنسٹن کا کہنا ہے کہ وہ بچپن میں اپنی والدہ کے پرس سے پیسے چوری کیا کرتی تھیں۔

(جاری ہے)

فیمیل فرسٹ کی رپورٹ کے مطابق 47سالہ حسینہ کا کہنا ہے کہ وہ بچپن میں ویڈیو گیمز کھیلنے اور دوستو ں کے ساتھ گھومنے پھرنے کیلئے والدہ کے پرس سے پیسے چرایا کرتی تھیں۔ بچپن میں بری ترین کی جانے والی حرکات کے متعلق سوال کے جواب میں جینفر آنسٹن کا کہنا تھا کہ بس وہ بچپن میں صرف اسی بری عادت کا شکار رہی تھیں۔انھوں نے بتایا کہ انھوں نے کبھی بھی ایک ڈالر سے ذیادہ پیسے نہیں نکالے تھے۔ انھوں نے بتایا کہ انھیں مراح کی حس والدہ اداکارہ نینسی اور والد اداکار جان سے وراثت میں ملی ہے