بولی ووڈ میں صرف پریانکا کو مردوں سے ذیادہ معاوضہ ملتاہے ‘ کالکی کوچلن

اتوار 1 مئی 2016 13:42

بولی ووڈ میں صرف پریانکا کو مردوں سے ذیادہ معاوضہ ملتاہے ‘ کالکی کوچلن

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔01 مئی۔2016ء) نیشنل ایوارڈ یافتہ بولی ووڈ اداکارہ کالکی کوچلن کا کہنا ہے کہ فلم انڈسٹری میں صرف پریانکا چوپڑا ہی واحد اداکارہ ہیں جنھیں مرد اداکاروں کے برابر معاوضہ ادا کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

کالکی نے ٹائمز آف انڈیا کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ اگرچہ خواتین پر مبنی فلمیں بھی شاندار کامیابی سے ہمکنار ہوتی ہیں ،جن میں کوئین اور پیکو جیسی فلموں کی مثالیں موجود ہیں۔ تاہم اس کے باوجود بولی ووڈ انڈسٹری پر مردوں کی بالادستی قائم ہے۔انکا کہنا تھا کہ انھیں فلموں میں اداکاری کے ساتھ سٹیج پر اداکاری کا بہت شوق ہے اور وہ اپنے شوق کی تکمیل کیلئے جلد امریکہ روانہ ہو ں گی

متعلقہ عنوان :