توبہ میری توبہ ‘میری توبہ توبہ بھارتی فلم ساز کبیر خان نے دوبارہ پاکستان جانے سے کان پکڑ لئے

پاکستان مخالف فلم بنانے والے ڈائریکٹر کو کراچی ایئر پورٹ پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا ‘ جوتے دکھائے گئے تھے

اتوار 1 مئی 2016 13:36

توبہ میری توبہ ‘میری توبہ توبہ بھارتی فلم ساز کبیر خان نے دوبارہ پاکستان ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔01 مئی۔2016ء) چند روز قبل پاکستان کے دورے پر آنے والے معروف بھارتی فلمساز کبیر خان نے وطن واپس پہنچ کر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انھیں کراچی ایئر پور ٹ پر پاکستان مخالف فلمیں بنانے کی بنا پر مظاہرین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھاکہ کراچی ائیرپورٹ پران کے ساتھ ہونے والے سلوک کو اس اندازمیں لینا چاہیئے کہ دونوں ممالک کے عام افراد کسی بھی قسم کا تشدد دیکھنا نہیں چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی ائیرپورٹ پرعوام فلم “فینٹم” میں پاکستان کو غیر مناسب اندازمیں دکھائے جانے پر نالاں تھے اور اس موضوع پر کوئی بحث سننے کو بھی تیار نہ تھے۔ دوبارہ پاکستان جانے کے حوالے سے کبیر خان کا کہنا تھا کہ ان کی اہلیہ نے انہیں صاف صاف کہہ دیا ہے کہ وہ اب پاکستان نہیں جائیں گے ، پس اسی لئے اب وہ کبھی پاکستان کا رخ نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :