احمد آباد میں راحت فتح علی خان کا کنسرٹ،شیوسینا کا مظاہرہ

پولیس نے 35مظاہرین اور چار بھتہ خوروں کو گرفتار کر لیا

اتوار 1 مئی 2016 13:34

احمد آباد میں راحت فتح علی خان کا کنسرٹ،شیوسینا کا مظاہرہ

احمد آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔01 مئی۔2016ء) بھارت کی ہندو انتہاپسند تنظیموں شیو سینا اور وشوا ہندو پریشد نے احمد آباد میں راحت فتح علی خان کے کانسرٹ کے موقعے پر احتجاجی مظاہرہ کیاہے،جبکہ پولیس نے 35مظاہرین اور چار بھتہ خوروں کو گرفتار کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی گلو کار راحت فتح علی خان نے ہفتے کے روز بھارت کے شہر احمد آباد کے علاقے گاندھی نگر میں ایک تقریب کے دوران اپنا کلام پیش کیا۔

(جاری ہے)

کانسرٹ شروع ہونے سے پہلے ہندو انتہاپسند تنظیموں شیوسینا اور وشوا ہندو پریشد کے کارکن گاندھی نگر پہنچے اور مظاہرہ کرنے کی کوشش کی۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں تنظیموں کے پینتیس کارکن گرفتار کرلئے۔اس سے پہلے پولیس نے چار بھتہ خوروں کو گرفتار کرلیا۔گرفتار لوگوں نے راحت فتح علی خان کو کانسرٹ کی اجازت دینے کیلئے چار ہزار کا بھتہ مانگا تھا۔پولیس نے بھتہ خوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔لیکن پروگرام ختم ہونے کے بعد گرفتار مظاہرین کو رہا کردیا۔

متعلقہ عنوان :