بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی تینوں خانز کو ”زرا مسکرادو“میں اکٹھا کرنے کے خواہاں
اتوار 1 مئی 2016 13:34
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔01 مئی۔2016ء) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب بولی ووڈ انڈسٹری کے بے تاج بادشاہ تینو ں خانز کواکٹھا کرنے کی خواہش کو عملی جامہ پہنانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مودی سرکار کے 2سال مکمل ہونے پر دارالحکومت نیو دہلی میں انڈیا گیٹ کے مقام پر26مئی کے روز خصوصی تقریب “زرا مسکرا دو” کا انعقاد کیا جائے گا۔
مذکورہ تقریب میں تینوں خانز انڈسٹری کی دیگر قابل ذکر شخصیات کے ہمراہ شرکت کریں گے۔(جاری ہے)
وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے عامر خان، سلمان خان اور شاہ رخ خان کو خصوصی دعوت نامے ارسال کر دیے گئے ہیں۔زرائع کے مطابق تقریب کا افتتاح میگا سٹار امیتابھ بچن کریں گے۔رپورٹ کے مطابق تقریب میں60,000افراد کی شرکت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔علاوہ ازیں ”زرا مسکرا دو“کے عنوان سے منعقد کی جانے والی یہ تقریب 8گھنٹے تک جاری رہے گی جس میں مودی سرکار کے دور حکومت میں حاصل کی جانے والی کامیابیوں کو ہائی لائٹس کی صورت میں عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ مذکورہ تقریب ملک بھر میں براہ راست نشر کی جائے گی۔
متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
یہ خواہش کرنا بیٹا اداکار نہ بنے، منافقت نہیں ہے، یاسر حسین
-
اداکاری سے قبل پری سکول میں بچوں کے ڈائپر تبدیل کرتی تھی، کیارا ایڈوانی
-
فواد خان کی اداکارہ ممتاز کیساتھ تصاویر وائرل
-
ڈچ اداکار و گلوکار ڈونی رولوِنک نے اسلام قبول کر لیا
-
اقرا سے بڑھ کر کوئی نہیں، بچہ بھی اس کے بعد آتا ہے ، یاسر حسین
-
رنویرسنگھ نے اپنی ڈیپ فیک ویڈیو کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا
-
فیصل قریشی کو ٹی وی ڈرامے کے ڈائیلاگ مہنگے پڑ گئے
-
سلمان کے گھرپرفائرنگ ، تحقیقات میں مزید سنسنی خیز انکشافات
-
بالی ووڈ میں نفسیاتی مریضوں کی کمی نہیں، نرگس فخری
-
پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسی 27اپریل کو منائی جائے گی
-
پاکستانی اداکارہ درفشاں سلیم کے پاکستان کے ساتھ بھارت میں بھی ہزاروں مداح
-
اداکارہ پیرس ہلٹن،اپنی بیٹی لندن مارلن کو دنیا سے متعارف کرا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.