اسٹیج ڈرامے کو بھی نئے خون کی ضرورت ہے‘مدیحہ شہزادی

اتوار 1 مئی 2016 13:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔01 مئی۔2016ء) اسٹیج اداکار ہ مد یحہ شہزادی نے کہا ہے کہ اسٹیج ڈرامے میں جدت کی ضرورت ہے ایک ہی طرح کے اسٹیج ڈرامے اور جگتیں زیادہ عرصے تک نہیں چل سکتیں جس طرح ٹی وی ڈرامہ سیریل میں نئے رائٹر اور ڈائریکٹر آگے آرہے ہیں اسی طرح اسٹیج ڈرامے کو بھی نئے خون کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مدیحہ شہزادی نے کہا کہ مجھے چیلجنگ کام کرنے میں مزہ آتا ہے کیونکہ آسان کام تو سب کر سکتے ہیں ہمارا اسٹیج ڈرامہ دنیا بھر میں دیکھا او ر پسند کیا جاتا ہے جو ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت فلموں کی میدان میں ہمارے مقابلے سبقت لیے ہوئے ہے مگر اسٹیج ڈرامے میں بھارت کا ہم سے کوئی جوڑ نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :