جنوبی وزیرستان کے چار ہزار چار سو اکیاسی خاندان پاک فوج کی حفاظت میں گھروں کو واپس پہنچ گئے

اتوار 1 مئی 2016 13:11

ٹانک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔01 مئی۔2016ء) آپریشن ضرب عضب کے باعث نقل مکانی کرنے والے جنوبی وزیرستان کے چار ہزار چار سو اکیاسی خاندان پاک فوج کی حفاظت میں گھروں کو واپس پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق 2014 میں شروع کئے گئے آپریشن ضرب عضب کے بعد آئی ڈی پیز کو عارضی طور پر بنوں اور دیگر علاقوں میں رکھا گیا تھا۔

(جاری ہے)

جنوبی وزیرستان کا علاقہ کلیئر ہونے کے بعد اب تک چار ہزار چار سو اکیاسی خاندان پاک فوج کے حفاظتی دستوں کے حصار میں گھروں کو واپس پہنچ گئے۔ پولیٹیکل ایجنٹس کے مطابق متاثرین کے چار ہزار چار سو اکیاسی خاندانوں میں مجموعی طور پر اٹھارہ ہزار آٹھ سو ننانوے افراد شامل ہیں۔ جنوبی وزیرستان کے برکی قبائلی کی واپسی (آج) پیر سے پانچ مئی تک جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :