ایف سولہ طیاروں کی فراہمی سے انسداد دہشت گردی صلاحیت میں اضافہ ہوگا‘ پاکستان

دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کی ذمہ داری سب پر عائد ہوتی ہے‘ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے بین الاقوامی کوششوں کی ضرورت ہے،ترجمان دفتر خارجہ

اتوار 1 مئی 2016 13:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔01 مئی۔2016ء) ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ ایف سولہ طیاروں کی فراہمی سے انسداد دہشت گردی صلاحیت میں اضافہ ہوگا‘ دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کی ذمہ داری سب پر عائد ہوتی ہے‘ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے بین الاقوامی کوششوں کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو اپنے بیان میں ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک دوسرے سے تعاون کررہے ہیں۔

ایف سولہ طیاروں کی خریداری کے لئے مالی معاونت پر غور و خوص ہورہا ہے۔ انہون نے کہا کہ ہ ایف سولہ طیاروں کی فراہمی سے انسداد دہشت گردی صلاحیت میں اضافہ ہوگا‘ دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کی ذمہ داری سب پر عائد ہوتی ہے‘ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے بین الاقوامی کوششوں کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :