آج بھی اپنے حسین ماضی کی یادوں میں گم ہوجاتا ہوں ‘ علی اعجاز

اتوار 1 مئی 2016 12:51

آج بھی اپنے حسین ماضی کی یادوں میں گم ہوجاتا ہوں ‘ علی اعجاز

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔01 مئی۔2016ء )سینئر اداکار علی اعجاز نے کہا ہے کہ کبھی کبھی دل میں خواہش مچلتی ہے کہ بچپن پھر لوٹ آئے مگر مجھے علم ہے کہ سب تصور اتی باتیں ہیں ،میں آج بھی اپنے حسین ماضی کی یادوں میں گم ہوجاتا ہوں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی فنی زندگی میں بے شمار کردار ادا کیے ہیں اب کسی کردار کی خواہش باقی نہیں ۔انہوں نے اربا ب اختیار سے شکوہ کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے ملک میں بوڑھے ہو جانے والے فنکاروں کو وہ قدر وعزت نہیں کی جاتی جس کے وہ حق دار ہوتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سینئر فنکار اثاثہ ہیں ان سے استفادہ کیا جائے تاکہ و ہ بھی زندگی کے باقی لمحے عزت کے ساتھ گزار سکیں ۔