احسن خان ڈرامہ سیریل ” اُڈاری ‘ ‘ میں اپنے منفی کردار کے باعث ڈرامہ بینوں کے ذہنوں پر چھا گئے

فنکار وہی ہوتا ہے جو خود کو ہر کردار یں ڈھال لے ،اپنے اوپر کسی خاص کردار کی چھاپ نہیں لگوانا چاہتا‘ گفتگو

اتوار 1 مئی 2016 12:49

احسن خان ڈرامہ سیریل ” اُڈاری ‘ ‘ میں اپنے منفی کردار کے باعث ڈرامہ ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔01 مئی۔2016ء) اداکارہ احسن خان ڈرامہ سیریل ” اُڈاری ‘ ‘ میں اپنے منفی کردار کے باعث ڈرامہ بینوں کے ذہنوں پر چھا گئے ۔ مذکورہ ڈرامہ نجی ٹی وی چینل سے آن ائیر ہے جس میں ا داکارہ احسن خان کے منفی کردار کو بیحد سراہا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

احسن نے اپنے کردار کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی منفی کردار ادا کر چکے ہیں لیکن یہ میرے کیرئیر کا منفرد کردار ہے ۔

ابتدائی تین اقساط کے بعد ہی میرے پرستاروں کی طرف سے کردار کی پسندیدگی کے بارے میں لا تعداد پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فنکار وہی ہوتا ہے جو خود کو ہر کردار یں ڈھال لے ۔میں اپنے اوپر کسی خاص کردار کی چھاپ نہیں لگوانا چاہتا۔ میں ہمیشہ وہ کردار کرتا ہوں جس میں اداکاری کا مارجن ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :