Live Updates

پی ٹی آئی آج لاہور میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی،عمران خان جلسے میں شرکت کیلئے ایک روز قبل ہی لاہور پہنچ چکے ، جلسہ گاہ کیلئے 17 فٹ بلند 80 فٹ چوڑا سٹیج بنا لیا گیا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 1 مئی 2016 12:46

پی ٹی آئی آج لاہور میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی،عمران خان جلسے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم مئی۔2016ء) تحریک انصاف آج لاہور میں چیئرنگ کراس پر سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی ، جلسہ کے لئے 17 فٹ بلند ، 80 فٹ چوڑا سٹیج بنا لیا گیا ، سٹیج پنجاب اسمبلی کے سامنے بنایا گیا ہے اور جلسہ گاہ میں 20 ہزار کرسیاں لگانے کا دعویٰ کیا گیا ہے ۔ تحریک انصاف آج لاہور میں چیئرنگ کراس پر سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی ، کپتان شام 5 بجے جلسہ سے خطاب کریں گے ۔

عمران خان 1 روز قبل ہی لاہور پہنچ چکے ہیں ، جلسہ کے لئے 17 فٹ بلند ، 80 فٹ چوڑا سٹیج بنا لیا گیا ۔ سٹیج پنجاب اسمبلی کے سامنے بنایا گیا ہے ۔ تحریک انصاف کے جلسہ گاہ میں 20 ہزار کرسیاں لگانے کا دعویٰ کیا گیا ہے ۔ پنڈال میں روشنی کے لئے 400 لائٹس پول کی تنصیب کی گئی ہے ۔ ڈی جے ولی سنز میوزک کا تڑکہ لگائیں گے ۔

(جاری ہے)

جلسہ گاہ میں 300 سے زائد سپیکر نصب کئے گئے ہیں ۔

جلسہ گاہ کی سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی نگرانی کی جائے گی ۔ جلسہ گاہ کے اندر باہر 2 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہوں گے ۔ جلسہ گاہ میں داخل ہونے کے 5 راستے ہوں گے ، جلسے میں ٹیمپل روڑ ، لارنس روڑ ، ہال روڑ ، کوئنز روڑ اور مال روڑ سے اندر داخل ہوا جا سکے گا ۔ خواتین سی سی پی او آفس کی جانب سے جلسہ گاہ آئیں گی ۔ رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا خواتین کی سیکورٹی کی ذمہ داری پر مامور کی گئی ہیں ۔ مال روڑ سمیت شہر کی چھ شاہراہوں پر پی ٹی آئی کے پرچموں اور بینرز کی بہار دکھائی دے رہی ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :