مولانا عبدالستار خان نیازی کی 15ویں برسی کل منائی جائے گی

اتوار 1 مئی 2016 12:25

اسلا م آ با د (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔01 مئی۔2016ء) تحریک پاکستان کی اہم شخصیت ،سیاسی و مذہبی رہنما مولانا عبدالستار خان نیازی کو جہان فانی سے رخصت ہوئے پندہ برس بیت گئے ان کی 15ویں برسی پیر کومنائی جائے گی اس سلسلے میں ملک بھر میں جمعیت علماء پاکستان اور دیگر دینی و مذہبی جماعتوں کے زیر اہتمام تعزیتی ریفرنسز ،سیمینارز اور مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں مقررین مولنا عبدالستار خان نیازی کی ملک وقوم کیلئے پیش کی گئی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

مولانا عبدالستار خان نیازی اکتوبر 1915ء کو میانوالی ضلع کے ایک معزز نیازی خاندان میں پیدا ہوئے اعلیٰ تعلیم کے حصول کے بعد انہوں نے 1936ء میں عملی سیاست کاآغاز کیا ۔مولانا عبدالستار خان نیازی نے میاں محمد شفیع(م ش) کے ہمراہ پنجاب مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کی بنیاد رکھی اس دوران انہیں عبدالسلام خورشید،مولانا ابراہیم علی چشتی،حمید نظامی اور جسٹس انوار الحق جیسے عظیم رہنماؤں کی قربت حاصل رہی وہ ڈسٹرکٹ مسلم لیگ میانوالی کے منتخب صدر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

مولانا عبدالستار نیازی جمعیت علماء پاکستان کے جنرل سیکر ٹری منتخب ہوئے وہ 1988ء سے 1990ء تک رکن قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر لوکل گورنمنٹ و مذہبی اموررہے ہیں وہ 1995ء میں سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے۔مولانا عبدالستار نیازی 2مئی 2001ء کو دل کے عارضہ کے سبب انتقال کر گئے انہوں نے اپنی زندگی پاکستان اور اسلام کی خاطر وقف کر رکھی تھی اس لیے انہوں نے زندگی بھر شادی نہ کی تھی ۔

متعلقہ عنوان :