دنیا بھر میں دمہ کی بیماری سے آگاہی کا عالمی دن منگل کو منایا جائے گا

اتوار 1 مئی 2016 12:25

اسلا م آ با د (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔01 مئی۔2016ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں دمہ کی بیماری سے آگاہی کا عالمی دن 3مئی کو منایا جائے گااس دن کے حوالے سے ملک بھر میں محکمہ صحت اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاجس میں محکمہ صحت سے وابستہ افراد،ڈاکٹرز اور مقررین دمہ کی علامات اور اس سے بچاؤ کے متعلق معلومات فراہم کریں گے۔

(جاری ہے)

ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں تیس کروڑ سے زائد افراددمہ کے مرض کا شکار ہیں۔تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہانیاں کے ماہرین امراض سینہ کا کہنا ہے کہ دمے کی بیماری کی وجوہات میں فضائی آلودگی،سگریٹ نوشی،دھواں،قالین اور مٹی کی دھول نمایاں ہیں۔ماہرین کے مطابق دمے کے مریضوں کیلئے گھر سے قالین ا ور پردے ہٹا دیں پالتوجانور اور پرندے بھی گھروں میں رکھیں۔ماہرین کے مطابق مرض کی ابتدا میں ان ہیلر کے استعمال سے مزید پیچیدگیوں سے بچا جا سکتا ہے۔پاکستان سمیت دمہ کی بیماری سے آگاہی کا عالمی دن ہر سال ماہ مئی کے پہلے منگل کو منایا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :