جہیز پر مکمل پابندی‘ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی مذہبی امور کا اجلاس کل ہو گا

اتوار 1 مئی 2016 12:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔01 مئی۔2016ء) ملک میں جہیز کی لعنت کے خاتمے اور مکمل پابندی کیلئے متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے تشکیل کردہ ترمیمی بل کا جائزہ لینے کیلئے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا اجلاس (پیر) کو ہو گا۔

(جاری ہے)

وزارت مذہبی امور میں عبدالحفیظ کریم کی صدارت میں ہونیوالے قائمہ کمیٹی اجلاس میں ایم کیو ایم کی خاتون رکن ثمن سلطان جعفری کی جانب سے تیار کیا جانیوالا ”دی ڈاوری اینڈ برائیڈل گفٹ“ پابندی ترمیمی بل 2016ء کا تفصیلی جائزہ لیا جائیگا جبکہ اجلاس میں وزارت مذہبی امور کے حکام رواں سال حج کی تیاریوں اور انتظامات کے حوالے سے بھی کمیٹی کو بریفنگ دینگے

متعلقہ عنوان :