لاہور میں پالتو جانوروں کی تراش خراش بھی پارلرز میں ہونے لگی

کتے کے بال کاٹنے کے پانچ ہزار اور بلی کے تین ہزار روپے وصو ل کر تے ہیں۔، پارلر ملازم

اتوار 1 مئی 2016 12:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔01 مئی۔2016ء) صو بائی دارالحکو مت میں جہاں خواتین و حضرات کی زیبائش و آرائش کے لیے قائم کر دہ بیو ٹی پارلرز ، بیو ٹی کلینکس اور بیو ٹی سیلو ن کی بہتات کی وجہ سے مشہور ہے وہاں پالتو جانوروں کی تراش خراش بھی کسی سے پیچھے نہیں۔ حیران کن امر یہ ہے کہ یہاں کام کر نے والے "پروفیسرز"ایک طرف تو کتے بلیوں کی کٹنگ کا معاوضہ بہت زیادہ لیتے ہیں اور اس پر سونے پہ سہاگہ یہ کہ اپنی باری کے لیے دوتین روز انتظار کی زحمت بھی اٹھانا پڑتی ہے اس پر طرہ یہ کہ پیٹس PETSکی کٹنگ کے لیے فون پر پہلے بکنگ کروائی جائے اور تین چارروز بعد ملنے والے وقت کی پابندی میں ذرا غفلت ہوئی تو بکنگ اور ایڈوانس سب ہضم۔

شہر کے پو ش ایریا ماڈل ٹاؤ ن میں ایک ایسا ہی پیٹ پارلر قائم ہے جہاں کتے کی کٹنگ کے لیے اڑھائی سے تین ہزار روپے اور پالتو بلی کی کٹنگ ڈیڑھ سے دو ہزار روپے میں کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

پارلر پر رش کا یہ عالم ہے کہ مقررہ اوقات میں گاڑیوں کی قطاریں لگی ہوتی ہیں اور پارلر کے سٹاف ممبران کے ٹیلیفون مسلسل بجتے دکھائی دیتے ہیں۔ شو قین امیر ذادے اپنے کتے اور بلیوں کی کٹنگ کے لیے مقررہ نر خ سے دگنا دینے کو تیار ہو تے ہیں کہ ان کی باری پہلے آ جائے۔

یہاں آنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ ہم جب تک اس پارلر سے اپنے پالتو جانور کی تراش خراش نہ کروا لیں ہمیں سکون نہیں ملتا۔ پارلر کے ایک ملازم نے بتایا کہ بعض بڑے گھرانوں میں ہم گھر جا کر کٹنگ بھی کر دیتے ہیں تاہم ان سے کتے کے بال کاٹنے کے پانچ ہزار اور بلی کے تین ہزار روپے وصو ل کر تے ہیں۔

متعلقہ عنوان :