لیہ میں زہریلی مٹھائی کھانے والا ایک اور مریض جناح ہسپتال میں دم توڑ گیا ،مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 32ہو گئی

اتوار 1 مئی 2016 12:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔01 مئی۔2016ء) لیہ میں زہریلی مٹھائی کھانے والا ایک اور مریض دم توڑ گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق لیہ میں بچے کی پیدائش کی خوشی میں منگوائی جانے والی مٹھائی کھا کر متاثر ہونے والا 35سالہ اشرف جناح ہسپتال میں دم توڑ گیا ہے جس کے بعد واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 32ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ مٹھائی کھانے کے بعد اشرف کی حالت غیر ہوئی تھی اور وہ لیہ میں زیر علاج تھا تاہم وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر اشرف سمیت 11مریضوں کو چند روز قبل جناح ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

متوفی اشرف جناح ہسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں زیر علاج تھا جو جانبر نہ ہو سکا۔ ذرائع نے مزید کہا کہ جناح ہسپتال میں ابھی بھی واقعے کے کئی زخمی زیر علاج ہیں جبکہ گزشتہ چار روز کے دوران جناح ہسپتال میں زیر علاج 5افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :