ایف آئی اے کی کارروائی : جعلی دستاویزات پر بیرون ملک سفر کرنے والا مسافر گرفتار، تفتیش کیلئے انسداد انسانی سمگلنگ سیل منتقل

اتوار 1 مئی 2016 12:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔01 مئی۔2016ء)ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے مسافر کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے حکام نے بینظیر ایئرپورٹ سے جعلی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ پر سفر کرنے کی کوشش ناکام بنا دی اور ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔ مسافر بیرون ملک جانے والی پرواز میں سوار ہو چکا تھا جس کے دستاویزات چیک کئے گئے تو جعلی نکلے جس کے بعد حکا م نے اسے پرواز سے آف لوڈ کر کے گرفتار کر لیا۔ذرائع نے بتایا کہ گرفتار مسافر کا تعلق سوات سے ہے جسے تفتیش کیلئے انسداد انسانی سمگلنگ سیل میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔