لاہور ،مختلف واقعات میں دوافراد قتل ،مقدمات درج

اتوار 1 مئی 2016 12:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔01 مئی۔2016ء ) لاہور کے علاقے ساندہ میں ڈاکووں نے ڈکیتی کی مزاحمت پر ایک شخص کو قتل کردیا گیا،دوسری طرف لاہور کے ہی علاقے ہربنس پورہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 28 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی ویڈیو میں ساندہ میں تین نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکووں نے ایک 40 سالہ خرم کوروک کر اسے لوٹنے کی کوشش کی اور اس کے باعث ڈاکووں اور مقتول کے درمیان بحث ہوئی۔

(جاری ہے)

ایک ڈاکو نے اپنے ساتھی سے پستول لیکر خرم کو گولیاں مار دیں۔ورادات کے بعد تینوں ڈاکو موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے سی سی ٹی وی کی مدد سے انکی تلاش شروع کردی ۔ پولیس کے مطابق ہربنس پورہ کے قریب ایک نوجوان موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ نامعلوم افراد نے روک کر اس پر فائرنگ کردی جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق نوجوان کی شناخت جنید کے نام سے ہوئی، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لییمردہ خانہ منتقل کردیا گیا ہے پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ نوجوان کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :