کراچی،بلدیہ ٹاوٴن کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

اتوار 1 مئی 2016 12:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔01 مئی۔2016ء ) بلدیہ رشیدآباد میں پلاسٹ کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر تین گھنٹے بعد قابو پا لیاگیا۔ ریسکیوآپریشن میں فائر بریگیڈ کی آٹھ گاڑیاں، دو باوٴزر اور دو واٹر ٹینکر نے حصہ لیا۔ کراچی کے علاقے بلدیہ رشیدآباد میں پلاسٹک کی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ لگنے کے فوری بعد فائربریگیڈ کی گاڑیوں کو طلب کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

فائربریگیڈ کی چھ گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور ریسکیو آپریشن شروع کیا تاہم آگ پر قابو نہ پایا جاسکا ، فیکٹری میں بھڑکتی آگ مزید بڑھی تو فائر بریگیڈ نے گاڑیاں اور واٹر باوٴزر کو طلب کرلیا۔ فیکٹری کے مالک کا کہنا تھا کہ فائربریگیڈ کی گاڑیاں آدھے گھنٹے تاخیر سے پہنچیں۔ فائربریگیڈ کے پاس اپنی سیفٹی تک کا انتظام نہیں تھا۔ فیکٹری میں آگ بجھانے کے دوران جاوید نامی فائر فائٹر بے ہوش ہو گیا جبکہ ایک اور فائر فائٹر بازو پر چوٹ لگنے کے باعث زخمی ہواجسے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔۔آتشزدگی کے باعث فیکٹری میں موجود لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :