لیہ،زہریلی مٹھائی کھانے والا ایک اور مریض دم توڑ گیا،مجموعی تعداد 33 ہو گئی

جناح ہسپتال میں زیر 35 سالہ شخص اشرف دم توڑ گیا، 8 مریض زیر علاج ،دوکی حالت تشویشناک

اتوار 1 مئی 2016 12:01

لاہور /لیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔01 مئی۔2016ء ) لیہ میں زہریلی مٹھائی کھانے والا ایک اور مریض دم توڑ گیا۔ جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 33 ہو گئی۔ جناح ہسپتال میں لیہ میں زہریلی مٹھائی کھانے والا ایک اور 35 سالہ شخص اشرف دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

زہریلی مٹھائی کھانے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 33 ہو گئی جبکہ 8 مریض ابھی بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ جن میں دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر میڈیکل بورڈ بنایا گیا ہے جو ان مریضوں کی دیکھ بھال کر رہا ہے۔ حکام کے مطابق مزید قیمتی جانوں کو بچانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :