مصروفیت کے باعث شروہاتی ہاسن ابھیشک کی ہیروئن نہ بن سکی

دو ہندی اور تین تامل فلموں میں کام کرنے کے باعث ابھیشک کے ساتھ فلم کیلئے وقت نہیں تین فلموں کو رواں برس دو کو اگلے برس سینما گھروں کی زینت بنائے جانے کا اعلان کیا جا چکا ہے

اتوار 1 مئی 2016 11:31

مصروفیت کے باعث شروہاتی ہاسن ابھیشک کی ہیروئن نہ بن سکی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔01 مئی۔2016ء) شروتی ہاسن جنہیں کچھ عرصہ قبل ہیرا پھیری 3 میں ابھیشیک بچن کے مدمقابل ہیروئن کے کردار کے لیے سائن کیا گیا تھا، نے اب فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ اس سلسلہ میں شروتی ہاسن کے ترجمان نے بھارتی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شروتی ہاسن اس وقت دو ہندی فلموں کے ساتھ ساتھ تین تامل فلموں میں کام کر رہی ہیں اور ان کے پاس ابھیشیک بچن کے ساتھ فلم کرنے کے لیے وقت نہیں ہے اس لیے وہ ہیرا پھیری3 میں کام نہیں کر سکتیں۔

واضح رہے کہ ہیرا پھیری سلسلہ کی اس تیسری فلم میں ابھیشیک بچن کے علاوہ پریش راول، سنیل شیٹھی، جان ابراہم، ایشا گپتا اور نیہا شرما مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔ دوسری طرف شروتی ہاسن اس وقت دو بالی ووڈ فلموں نشکانت کامت کی راکی ہینڈسم اور تگمانشو ڈھولیا کی یارا کے علاوہ تامل فلم پلی میں وجے، ویدلام میں اجیت اور سنگھم 3 میں سوریا کے مدمقابل مرکزی کردار نبھا رہی ہیں اور ان میں سے تین فلموں کو رواں برس جب کہ دو کو اگلے برس سینما گھروں کی زینت بنائے جانے کا اعلان کیا جا چکا ہے اور شروتی ان دنوں اپنی ان تمام فلموں کی شوٹنگز ختم کروانے میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

دریں اثنا شروتی ہاسن نے بھی تامل فلم پلی کی تشہیری تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہیرا پھیری 3 چھوڑنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے سنیل شیٹھی، جان ابراہم اور پاریش راول جیسے اداکاروں کے ساتھ کام نہ کرنے کا افسوس ہو رہا ہے اور انھیں امید ہے کہ اس فلم کو چھوڑنے سے ان کے بالی ووڈ میں کیریئر پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ کیونکہ میری ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ فلموں میں اپنا کام جلد سے جلد ختم کروں اور میرے پاس پہلے ہی پانچ فلمیں ہیں جن میں سے ایک پلییکم اکتوبر کو ریلیز ہونے جارہی ہے جب کہ دو فلمیں بھی اسی برس ریلیز ہوں گی جن کی شوٹنگز جاری ہیں۔

اس کے علاوہ فنکار اکثر اپنی زیر تکمیل فلموں کی وجہ سے کسی نئے پروجیکٹ کا حصہ بننے سے انکار کر دیتے ہیں اور میں نے بھی ایسا ہی کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :