صدراوبامہ پر بننے والی فلم”ساوٴتھ سائیڈ ود یو“ کا پہلا ٹریلرریلیز

فلم ”ساوٴتھ سائیڈ ودھ یو“ 26اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

اتوار 1 مئی 2016 11:29

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔01 مئی۔2016ء) موجودہ امریکی صدر پر بننے والی فلم ”ساوٴتھ سائیڈ ود یو“ کا پہلا ٹریلرریلیز کردیا گیا ہے جاری ۔ مشیل کے دل کا راجا بننے کے لیے براک اوبامہ کیا کچھ جتن نہیں کررہے ۔

(جاری ہے)

کہانی گھومے گی مشل اور براک اوبامہ کی پہلی ملاقات اور پھر محبت کے اقرار کے گرد۔ ٹیکا سیمپٹر نبھا رہی ہیں مشل کا کردار تو اوبامہ کے روپ میں پارکر ساویرس ہیں۔کیا ہوا تھا مشل اور براک اوبامہ کے پیار کا۔ کس طرح دونوں نے ایک ساتھ زندگی گزارنے کے لیے کن کن دشواریوں کو کیا سامنا۔ یہی فلم کی خاص بات ہے ۔”ساوٴتھ سائیڈ ودھ یو“ 26اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی-

متعلقہ عنوان :