ہالی ووڈ فلم ”ایلس تھرو دی لوکنگ گلاس“ کا نیا ٹریلر ریلیز

فلم” ایلس تھرو دی لوکنگ گلاس“27مئی کو بڑے پردے پر پیش کی جائے گی

اتوار 1 مئی 2016 11:29

لا س اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔01 مئی۔2016ء) فینٹیسی اور ایڈونچر سے بھرپور ہالی وڈ فلم” ایلس تھرو دی لوکنگ گلاس“ کا نیا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔فلم 27مئی کو بڑے پردے پر پیش کی جائے گی۔فلم کی کہانی ہے پیاری سی لڑکی ایلس کی ۔

(جاری ہے)

جو جادوئی آئینے کے ذریعے پہنچ جاتی ہے عجیب و غریب دنیا میں۔ پیش آتے ہیں پھرایسے انوکھے واقعات جو بدل دیتے ہیں اس کی زندگی۔ایلس کے روپ میں اداکاری کے جوہر دکھارہی ہیں میا واسی کوسکا ساتھ ہیں ان کے جانی ڈیپ، اینی ہیتھ وے، ہیلینا بونہم، اور اینڈریو اسکاٹ بھی مرکزی کرداروں میں ہیں۔فلم” ایلس تھرو دی لوکنگ گلاس“27مئی کو بڑے پردے پر پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :