جیب میں رکھا ہوا آئی فون فوجیوں کی جان بھی بچا سکتا ہے

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 1 مئی 2016 04:37

جیب میں رکھا ہوا آئی فون فوجیوں کی جان بھی بچا سکتا ہے

ترکی کی دہشت گردتنظیم( پی کےکے) کے دہشت گردوں نے جب ایک جھڑپ کے دوران ایک فوجی کو گولی ماری تو جیب میں رکھے آئی فون کی وجہ سے فوجی کو چند معمولی زخم آئے مگر آئی فون ”وفات “ پاگیا۔ یہ جھڑپ ترکی کے صوبے مردین کے شہر نصیبین میں ہوئی۔

(جاری ہے)


25سالہ مصطفیٰ بزوک کو عارضی مشن پر دارالحکومت انقرہ سے نصیبین بھیجا گیا ، جہاں فوجیوں کی پی کے کے کے دہشت گردوں سے جھڑپ جاری تھی۔

جھڑپ کے دوران مصطفیٰ کی دائیں ٹانگ میں گولی لگی مگر پینٹ کی جیب میں رکھے آئی فون کی وجہ سے گولی جسم میں داخل نہ ہوسکی۔گولی لگنے سے مصطفیٰ تو زیادہ زخمی نہیں ہوا مگر اس کا آئی فون بالکل تباہ ہوگیا۔ شہر کے نصیبین پبلک ہوسپیٹل میں مصطفیٰ کا علاج جاری ہے۔ امید ہے صحت یاب ہونے کے بعد مصطفیٰ اپنا برانڈ بدلنے کی بجائے آئی فون ہی خریدے گا۔