شادی کی پیشکش کرنے والا ایسی بھول کرے گا، کسی نے سوچا نہ تھا

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 1 مئی 2016 03:14

شادی کی پیشکش کرنے والا ایسی بھول کرے گا، کسی نے سوچا نہ تھا

ایک ایسی صورت حال کا اندازہ لگائیں کہ کوئی اپنے ایک گھٹنے پر بیٹھا ہوا ہے،اس کے اردگر دوست احباب جمع ہیں۔ ایک کیمرہ قیمتی لمحات کو ریکارڈ کر رہا ہے اور وہ گرل فر ینڈ کو شادی کے لیے پروپوز کرتے ہوئے انگوٹھی کا باکس کھولے مگر باکس بالکل خالی ہو۔
کچھ ایسی ہی شرمناک صورتحال پیش آئی گریگ نوٹنگھم کے ساتھ ، جواپنی فرینڈ ساکس برنکلے کے ساتھ پکنک پر نکلا ہوا تھا مگر اسے پروپوز کرنا بھی چاہتا تھا۔

(جاری ہے)

گریگ نے ہر چیز کو بڑی خوبصورتی سے پلان کیا ہواتھا۔
گریک کی بدقسمتی کا آغاز اس کے گھر سے نکلتے ہی ہوگیا، جب اس کا سارا پروگرام مکس ہوگیا۔ جب اس نے برنکلے کو پروپوز کرتے ہوئے انگوٹھی کا باکس نکالا تو وہ بالکل خالی تھا۔ گریک اور برنکلے دونوں ہی خالی باکس کو دیکھ دیکھ کر ہنستے رہے، تاہم برنکلے نے بغیر انگوٹھی کے بھی گریگ کو شادی کے لیے ہاں کر دی، مگر اس کے باوجود گریک غلط باکس اٹھا لانے پر معذرت ہی کرتا رہا۔