اس تصویر میں کیا غلطی ہے؟ دیکھتے ہیں آپ کتنی جلدی بتاتے ہیں

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 1 مئی 2016 02:26

اس تصویر میں کیا غلطی ہے؟ دیکھتے ہیں آپ کتنی جلدی بتاتے ہیں

اس تصویر میں ایک ایسی غلطی ہے، جس کے سامنے آنے کے بعد آپ یقیناً کہیں گے کہ آپ سے یہ غلطی پہلے کیسے چھوٹ گئی۔اس تصویر نے سوشل میڈیا پر بہت سے افراد کو پریشان کیا ہواہے۔ اس تصویر یا اس میں دئیے گئے پزل کو بنانے والا یقیناً انسانی نفسیات سے واقف ہے۔ یہ انسانی نفسیات ہے کہ جب اسے کسی غلطی کا بتایا جائے تو اس کے ذہن میں سب سے پہلے گمشدہ چیز کا خیال آتا ہے، اس لیے اس تصویر کو دیکھنے والے تمام افراد سب سے پہلے ایک بار ان رنگ برنگے نمبروں کو بغور دیکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

جب نمبر دیکھ لیے کہ وہ درست ترتیب میں ہیں توپھر ہم رنگوں کی ترتیب دیکھنے لگتے ہیں۔ہمارا ذہن بالکل سامنے نظر آنے والی غلطی کی طرف جاتا ہی نہیں ۔اس تصویر میں جو غلطی ہے وہ پہلی لائن کے آخر میں یا دوسری لائن کے شروع میں ہے۔ پزل بنانے والے نے پزل پوچھتے ہوئے ہی اس میں غلطی کر دی اور ہم نفسیاتی طور پر اسے نیچے تلاش کرتے رہے۔ Can you fine the the mistake? میں the دو دفعہ لکھا ہوا ہے، جسے ایک دفعہ لکھا ہونا چاہیےتھا۔ یہی اس تصویر کی غلطی ہے۔
آپ میں سے بہت سے افراد بھی یقیناً پہلی نظر میں غلطی کو نہیں پکڑ پائے ہونگے۔