ٹریفک حادثہ میں55سالہ دیہاتی جاں بحق، دوافراد شدید زخمی

ہفتہ 30 اپریل 2016 22:58

بوریوالہ۔30اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 اپریل۔2016ء ) بوریوالہ وہاڑی روڈ پر ٹریفک کے المناک حادثہ کے نتیجہ میں55سالہ دیہاتی جاں بحق جبکہ دوافراد شدید زخمی ہو گئے ، واقعات کے مطابق نواحی گاؤں14ڈبلیوبی کا رہائشی منظوراحمد اپنے موٹرسائیکل پرگھر سے وہاڑی جا رہا تھا کہ چک نمبر سات ڈبلیوبی کے قریب سامنے سے آنے والے موٹرسائیکل سے جا ٹکرایا،جس پر شدید زخمی کو ریسکیو1122کی ٹیم نے فرسٹ ایڈ دے کر ڈی ایچ کیو ہسپتال شفٹ کردیا اور ڈاکٹروں نے تشو یشناک حالت میں بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال ریفر کردیا جہاں پر وہ چند گھنٹوں بعد زخموں کی تا ب نہ لا تے ہوئے جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرے موٹرسائیکل پرسوار دونامعلوم افراد بھی زخمی ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :