عوامی حکومت نے تین سالوں میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کرائے ہیں، فرح منظورخان

ہفتہ 30 اپریل 2016 22:58

بوریوالہ۔30اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 اپریل۔2016ء ) پنجاب اسمبلی میں لا ئیوسٹاک اینڈ ڈئری ڈویلپمنٹ کمیٹی کی رُکن فرح منظورخان نے کہا ہے کہ جہانگیر خان ترین اور علیم خان چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے اے ٹی ایم کارڈز ہیں ، پا نا مہ لیکس والوں نے بھی اب کہہ دیا کہ ہے کہ وزیر اعظم محمد نوا ز شریف کا نام غلط فہمی میں آیاتھا،مخالفین کھوکھلے نعروں سیاست کررہے ہیں ،مسلم لیگ(ن) کی عوامی حکومت نے تین سالوں میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کرائے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔انہوں نے مز ید کہا کہ قائد محمد نوازشریف پر کرپشن کے الزام لگانے والے رحمتوں کی جنت میں رہتے ہیں، پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان بتائیں کہ اگراس کا کوئی کاروبار نہیں ہے تو بنی گالہ سمیت کروڑوں اربوں روے کی جا ئیداد اور اتنے اثاثے کہا ں سے آئے ہیں، دوسروں پر الزام لگانے سے پہلے لوگو ں کو اپنے گربیایوں میں بھی جھا نکنا چا ہیے ،تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد چیف جسٹس آف پا کستان کی زیر نگرانی کمیشن بنا یا جا رہا ہے جس سے عنقریب دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جا ئے گا۔

متعلقہ عنوان :