بی این پی کوئٹہ کے زیراہتمام شہیدفدااحمدبلوچ کی برسی پرجلسہ عام 2مئی کوکوئٹہ میں منعقدہوگا

ہفتہ 30 اپریل 2016 22:44

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 اپریل۔2016ء) بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق بی این پی کوئٹہ کے زیر اہتمام شہید فدااحمد بلوچ کی برسی کی مناسبت پر ایک جلسہ عام بروز پیر دو مئی شام چار بجے کو کلی بڑو سریاب میں منعقد ہوگا جس میں پارٹی کے مرکزی اور ضلعی قائدین شرکت کرینگے اور شہداء کی قربانیوں پر روشنی ڈالیں گے بیان میں کوئٹہ کے تمام یونٹ سیکرٹریز،ڈپٹی سیکرٹریز،ضلعی کونسلران وپارٹی کے تمام کارکنوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے علاقائی جلوسوں کی شکل میں جلسے میں اپنی بھر پور شرکت کو یقینی بنا کر قوم وطن دوستی کا عملی ثبوت دیں۔

متعلقہ عنوان :