پنجگور،بی این پی عوامی میں شہریوں کی شمولیتی تقریب

ہفتہ 30 اپریل 2016 22:44

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 اپریل۔2016ء) بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی جنرل سیکرٹری و سابق صوبائی وزیر زراعت میر اسد اﷲ بلوچ نے کہاہے کہ جھوٹی سیاست سے عوام تنگ آچکے ہیں لوگ نئی تبدیلی اور حقیقی جماعت کی پہچان بخوبی سمجھتے ہیں کچھ لوگ بھٹک گئے تھے اب راہ راست پر آرہے ہیں انہیں لیڈر کی ضرورت ہے عوام نے نظریاتی پارٹی کا انتخاب کرکے آج اپنے آپ کو قوم کے سامنے اپنا احتساب کرکے بی این پی عوامی میں شامل ہوگئے ہیں ان خیالات کا اظہار بی این پی عوامی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میر اسد اﷲ بلوچ نے نیشنل پارٹی سے مستعفیٰ ہونے والے غریب آباد چتکان سے شکیل احمد ،حفیظ اﷲ ،کی سربراہی میں آصف ،جہانزیب ،ندیم بلوچ ،حمید اﷲ ،شہزاد بلوچ کی ہمراہی میں 20افراد و بونستان سے نیشنل پارٹی سے مستعفی ہونے والے داد جان رئیس،واجہ حسین،نیاز جان ،محمد عوض عبیدا ﷲ ،کی سربراہی میں30افراد نے ،عبداﷲ ،عبدالغفور ،محمد عیسئی ،سعیداﷲ ،عبدالحمید بلوچ کی سربراہی میں80افراد کا بی این پی عوامی شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہے کیا انہوں نے کہاہے کہ انقلاب اور تبدیلی ہر وقت عوام کی طاقت سے آتی ہے اور آج پنجگور کے عوام نے یہ واضح پیغام دیا ہے کہ وہ پنجگور میں بد امنی کرپشن لوٹ مار سے تنگ آ چکے ہیں اور اپنی عوامی طاقت سے جعلی میڈیٹ والوں کو یہ پیغام دیں گے کہ پنجگور کے عوام آج بھی بی این پی کے ساتھ ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آنے والا وقت بی این پی عوامی کا ہے اور بی این پی عوامی کے ورکرز سر پر کفن باندھ کر میدان میں نکلیں گے اور غریب عوام پر ہونے والی ظلم اور جبر کا حساب جعلی میڈیٹ والے جعلی سیاست دانوں سے ضرور لیں گے۔

متعلقہ عنوان :