راولپنڈی ،مختلف واقعات میں شہری کروڑوں کی نقدی، گاڑی، موٹرسائیکلو ں، مشینری سمیت دیگر قیمتی سامان سے محرو م

ہفتہ 30 اپریل 2016 22:42

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 اپریل۔2016ء) راولپنڈی میں ڈکیتی ،چوری، راہزنی اور دھوکہ دہی کے مختلف واقعات میں شہریوں کو کروڑوں روپے نقدی، گاڑی، موٹرسائیکلو ں، مشینری سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم کردیا گیا تھانہ صادق آباد کے علاقے جلیبی چوک میں ڈکیتی کے واقعہ میں نامعلوم ڈکیت بینک سے 6لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے تھانہ صادق آباد کے علاقے ڈھوک کشمیریاں سے منصور بٹ کا اپلائیڈ فار موٹرسائیکل،تھانہ صادق آباد کے علاقے ڈھوک کالا خان سے ارشد محمود کی کرولا گاڑی نمبر ایل ای آئی8114نامعلوم چور لے گئے ہیں،تھانہ آر اے بازار ولید عبداﷲ سکنہ اڈیالہ روڈ سے ٹی این ٹی چوک کے پر3 نامعلوم موٹرسائیکل سوار گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل اور 16ہزار روپے نقدی چھین کر فرار ہوگئے ،تھانہ صدر واہ کے علاقے میں3نامعلوم موٹرسائیکل سوار نئی آبادی کے رہائشی آصف اور ممریزخان گن پوائنٹ پر 9ہزار روپے نقد، شناختی کارڈ اور دیگر ضروری کاغذات چھین اور گاڑی چھین لی ،تھانہ نصیر آباد کے علاقے سے محمد رفیق زیب سے 3دکانیں کرائے پر لیکر فرنیچر سازی کی 35مشینیں اور ہینڈ ٹول لگائے اور باقاعدگی سے کرایہ دیتا رہا کچھ عرصہ بعد میں اپنی مشینیں محمد رفیق کے پاس امانتاً رکھوا کر انگلینڈ چلا گیا اس دوران بھی کرائے کیلئے رقم انگلینڈ سے بھجواتا رہا جب میں واپس آیا اور اپنی مشینوں کا مطالبہ کیا تو محمد رفیق زیب میری مشینیں اور سامان واپس نہیں کررہاہے ،تھانہ صادق آباد پولیس کو سوہان کالونی کے رہائشی واحد علی نے بتایا کہ نسیم الرحمن، ماجد حسین، خالد کمال اور غضنفر علی سے 38مرلے زمین کاسودا5کروڑ 73لاکھ80ہزار روپے میں طے پایا جس کیلئے میں 5لاکھ بطور بیعانہ ادا کردیئے لیکن بعد میں علم ہوا کہ یہ لوگ اس پلاٹ کے مالکان نہیں ہیں،تھانہ صاد ق آباد پولیس کو سٹلائٹ ٹاؤن کے رہائشی وقاص حفیظ نے بتایا ہے کہ حاجی فیاض ،بابر ،طارق ،صداقت ،حنیف ،خالد ،صدیق ،ندیم ،ندیم ماموں ،جہانزیب ،رئیس ،اور دیگر نامعلوم افراد جعلی سازی کے ذریعے لوگوں کو ایمنسٹی سکیم کے تحت گاڑیاں دلوانے کا جھانسہ دے کر 79لاکھ روپے لئے اورجو گاڑیاں لے کر دیں ان کے کاغذات جعلی نکلے ۔

متعلقہ عنوان :