10سالہ بچہ نالے میں گر کر جاں بحق

ہفتہ 30 اپریل 2016 22:39

ملتان۔30اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 اپریل۔2016ء )قاسم پور نہر کے قریب 10سالہ بچہ نالے میں گرگیا۔تفصیلات کے مطابق 10سالہ جان سینا گھر کے قریب کھیل رہاتھا کہ اچانک نالے میں جاگرا۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پرریسکیو1122 کی ٹیم نے موقع پرپہنچ کر بچہ کونالے سے نکال کر تشویشناک حالت میں نشترہسپتال منتقل کیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔